سونیا حسین کی نئے انداز میں ریمپ واک مداحوں کو کچھ خاص نہیں بھائی

May 27, 2023

اسکرین گریب

پاکستانی معروف ادکارہ و ماڈل سونیا حسین کی جانب سے نئے انداز میں کی گئی ریمپ واک مداحوں کو متاثر نہ کر سکی۔

اداکارہ نے گزشتہ روز پاکستانی معروف کلوتھنگ ڈیزائنر دیپک پروانی کے فیشن شو میں ریمپ واک کی۔

سونیا حسین کی جانب سے کی گئی یہ ریپ واک سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جس پر انٹرنیٹ صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔


سونیا حسین نے یہ ریمپ واک روایت سے ہٹ کر سنجیدہ انداز کے بجائے شرارتی، لڑکھڑاتے اور بل کھاتے ہوئے کی تھی جس پر مداحوں کی تنقید جاری ہے۔

سونیا حسین کی اس ریمپ واک پر مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ اس میں کچھ خاص نہیں لگ رہی ہیں اور نہ ہی اُن کا لباس کچھ خاص ہے۔

اسکرین شاٹس