گجرات میں 157 اسکول کے تمام طلبہ میٹرک امتحانات میں فیل

May 27, 2023

فائل فوٹو

بھارت کی ریاست گجرات کے سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر امتحانات میں طلبہ کی کامیابی کا تناسب 64.62 رہا۔

رپورٹس کے مطابق 7 لاکھ 34 ہزار طلبہ نے امتحانات دیے جس میں سے 4 لاکھ 74 ہزار طلبہ کامیاب ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امتحانات میں 157 اسکول ایسے تھے جن کا کوئی بھی طالبعلم کامیاب نہ ہوسکا۔

گزشتہ سال گجرات کے سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں 121 اسکولوں کے تمام طلبا فیل ہوئے تھے۔