چھوٹے شہروں میں عشق اور پیار اب بھی بچا ہوا ہے، نواز الدین صدیقی

May 27, 2023

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ چھوٹے شہروں میں عشق اور پیار اب بھی بچا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ اصل محبت صرف چھوٹے شہروں میں ہوتی ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کو اس طرح نہیں پرکھتے جیسا کہ کسی بڑے شہر میں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے شہروں کے لوگ محبت کرنے سے پہلے دوسرے کا بینک بیلنس نہیں دیکھتے۔

نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں محبت کے نام پر جو ہوتا ہے وہ صرف ایک سمجھوتہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے شہروں میں لوگ ایک دوسرے کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھنے سے خوفزدہ نہیں ہوتے کیونکہ وہ ایک دوسرے کو پرکھتے ہی نہیں ہیں۔