لندن پولیس ذہنی صحت کے ہنگامی واقعے پر کال وصول نہیں کرے گی

May 29, 2023

لندن پولیس آئندہ کسی ذہنی صحت کے ہنگامی واقعے پر کال وصول نہیں کرے گی۔

31 اگست کے بعد ہر قسم کی ذہنی صحت کی ایمرجنسی کال لینے پر پابندی ہوگی۔

میٹ پولیس کمشنر نے کہا کہ لندن پولیس میڈیکل پروفیشنل نہیں کہ ذہنی صحت کی ہنگامی کالز پر حاضر ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت جرائم سے نمٹنے پر لگانے سے اہلِ لندن کو بہت فائدہ اور سکون ہوگا۔