نادیہ خان کی بیٹی کی عالیشان سالگرہ کے سوشل میڈیا پر چرچے

May 29, 2023

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی بیٹی کی عالیشان سالگرہ کی تقریب کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

مارننگ شوز کی ملکہ کہلانے والی معروف میزبان نادیہ خان کی اکلوتی بیٹی، علیزے خان 20 سال کی ہو گئی ہیں، گزشتہ روز علیزے خان کی سالگرہ کراچی کے نجی ریستوران میں عالیشان انداز میں منائی گئی۔


علیزے خان کی سالگرہ کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل پر خوب وائرل ہیں جس میں نادیہ خان، اُن کے شوہر اور بچوں سمیت انڈسٹری کے نامور فنکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔


اداکارہ کی بیٹی کے سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو خوب وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنا چھوٹا بھائی گود میں اٹھایا ہوا ہے اور سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔

بعد ازاں نادیہ خان، اُن کے شوہر اور علیزے خان نے میڈیا سے بھی بات کی۔


اس دوران علیزے کا بتانا تھا کہ وہ اپنی والدہ کا کام بڑے شوق سے دیکھتی ہیں اور وہ آج کل نئے نئے ڈراموں میں نئے چہروں کو بہت پسند کر رہی ہیں۔