لندن: پاکستانی سرجن نے خواتین کی روبوٹک سرجری کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

May 29, 2023

لندن میں پاکستانی سرجن ڈاکٹر عامر رضا نے خواتین کی روبوٹک سرجری کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

ڈاکٹر عامر رضا کی قیادت میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک دن میں 12 پیچیدہ آپریشن کیے۔

لندن کے چیلسی اور ویسٹ منسٹر اسپتالوں میں گائینی کے آپریشن کیے گئے، روبوٹک سرجری کے ذریعے پیٹ میں ’کی ہول‘ کرکے سرجری کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر عامر رضا کا شمار خواتین کے امراض سے متعلق دنیا کے بہترین ڈاکٹرز میں ہوتا ہے۔

ڈاکٹر عامر رضا نشتر میڈیکل کالج ملتان کے گریجویٹ ہیں۔