یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روز کیلئے جیل بھیجنے کا حکم

May 29, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔

جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں یاسمین راشد کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت کے روبرو پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نے یاسمین راشد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔