پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ارشاد خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں ارشاد خان نے کہا کہ جو حالات سامنے آئے ہیں اس کی پیشگوئی میں پہلے کرچکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بار بار یو ٹرن لیا، چیئرمین پی ٹی آئی جس سے آزادی لینے کی بات کرتے تھے، اُسی سے مدد مانگنے لگ گئے ہیں۔
ارشاد خان نے کہا کہ میں نے ماضی میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) چھوڑی لیکن آج تک ایک بات بھی ان کے خلاف نہیں کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنا کوئی بری بات نہیں ہے، آج پی ٹی آئی کی پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔