سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

May 29, 2023

فوٹو: فائل

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس سماعت کےلیے مقرر کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ یکم جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔

عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے۔

جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ میں شامل ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی بینچ کا حصہ ہیں۔