راست (Raast) اکاؤنٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

May 30, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملک میں راست (Raast) اکاونٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،۔ پوائنٹ آف سیل کے ذریعے لین دین کی تعداد میں بھی اضافہ ،کاغذی لین دین میں کمی ،اسٹیٹ بینک کے مطابق آن لائن ( P2P) ) فنڈز کی منتقلی کے لیے راست (Raast) استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو اسٹیٹ بینک نے نظامِ ادائیگی کا تیسرا سہ ماہی جائزہ جاری کردیااس جائزہ میں جنوری تا مارچ 2023ء کی مدت کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جائزے میں ادائیگیوں کے ایکوسسٹم پر جامع تجزیہ پیش کیا گیا اور اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے ، اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق بینکوں اور فنٹیک کمپنیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون نے صارفین کے لیے موثر، قابل رسائی اور باسہولت ڈیجیٹل ادائیگیوں کا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔