کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لائنزایریا میں گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانہ کی حدود لائنز ایریا شاہ نوا ز بھٹو کالونی کرن بیکری کے قریب گھر سے 24 سالہ سمیر ولد امجد کی لاش ملی،لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ متوفی نوجوان کی میت کواسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ او بریگیڈ زاہد کمبو نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہواہے ۔ متوفی کے ورثاء نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ نوجوان نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی ۔ پولیس واقعہ سے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے ۔