کراچی( جنگ نیوز) کراچی میں آن لائن فراڈ کیخلاف کارروائی، 15غیر ملکی اور 19پاکستانی گرفتار، تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) یونٹ کراچی نے ایک منظم بین الاقوامی گروہ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں آن لائن فراڈ میں ملوث دھوکا دہی کے منظم گروہ کے 15 غیر ملکی اور 19 ملکی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سربراہ این سی سی آئی اے سندھ طارق نواز کے ہمراہ کلفٹن لائسنس برانچ سلیم واحدی آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس کارروائی میں ڈی ایچ اے فیز ون اور فیز 6 سے 15 غیر ملکی اور 19 مقامی افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار غیر ملکیوں میں 12 مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔