کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق جی نائن اسلام آباد میں ہوٹل کے قریب ملزم سے 30 گرام وزنی 70 سائکو ٹراپک گولیاں برآمد کر لی گئیں ۔شامکوٹ ٹول پلازہ ڑسٹرکٹ خانیوال کے قریب خاتون سے 1.2کلو گرام چرسث برآمد کی گئی۔گرفتار دونوں ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اے این ایف کے مطابق کراچی پورٹ پر قطر جانے والے کنٹینر سے جانوروں کی خوراک میں مکس 300 کلوگرام آئس برآمد کی گئیں ۔ رنگ روڈ پشاور پر پارک کے قریب ٹرک سے 2کلوگرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔