جدہ (شاہد نعیم)پاکستان قونصلیٹ جدہ میں کرسمس کے موقع پر پاکستان کرسچن ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی مسیحی برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،تقریب میں قونصل جنرل جدہ سید مصطفیٰ ربانی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ کرسمس امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ،حکومت پاکستان اقلیتی افراد کو مکمل تحفظ فراہم کرتی ہےانہوں نے یقین دلایا کہ خدمات کے حوالے سے پاکستان قونصلیٹِ مسیحی کمیونٹی سمیت تمام پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرتا رہے گا۔ تقریب سے کرسچن کمیونٹی کے صدر جان گلزار، پاسٹر پیٹرک، فلک شیر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ تشکر کیا اور وطنِ عزیز سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں سرکاری سطح پر کرسمس منائے جانے کو بین المذاہب ہم آہنگی کی مثبت مثال قرار دیا۔ اس موقع پر گلدستےپیش کر کے بچوں نے والہانہ ویلکم کیاجب کہ اختتام پر کرسمس کا کیک کاٹ کاٹا گیا۔