• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی تیراہ میں شہریوں سے زبردستی معاہدے لکھوائے گئے، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور( جنگ نیوز) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں شہریوں سے زبردستی معاہدے لکھوائے گئے،میں نے وادی تیراہ میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی یہ پروپیگنڈا ہے،فوجی آپریشن کے معاملے پر عمران خان کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ بات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جمرود کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ خیبرپختونخوا کے علاقے وادی تیراہ کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں وادی تیراہ میں کسی قسم کی نقل مکانی کا کوئی علم نہیں تاہم اطلاعات ملی ہیں کہ وادی تیراہ کے مقامی شہریوں سے زبردستی معاہدے لکھوائے گئے ہیں جو ایک تشویش ناک امر ہے۔ تیراہ میں آپریشن کے حوالے سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
ملک بھر سے سے مزید