ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں پرفارمنس

May 30, 2023

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی بولرز اسامہ میر، زمان خان اور نسیم شاہ نے اپنی کاؤنٹیز کی جانب سے نمایاں پرفارمنس دیں۔

وورسٹرشائر کے اسامہ میر نے لیسٹرشائر کے خلاف 15 گیندوں پر 32 رنز بنانے کے بعد 33 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

اس ہی میچ میں لیسٹرشائر کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 32 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نارتھمپٹن شائر کے خلاف ڈربی شائر کے زمان خان نے 3 اوور میں 17 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

زمان خان نے 18 میں سے 11 گیندیں ڈاٹ بال کرائیں۔

ڈربی شائر سے کھیلنے والے حیدر علی 11 رنز بنا سکے جبکہ ڈرہم کے خلاف ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے 39 رنز دے کر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔