عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور

May 30, 2023

فائل فوٹو

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکےمنظور کر لیے۔

عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد کے روبرو پیش ہو کر مچلکے جمع کرائے جو منظور کرلیے گئے۔

ایڈووکیٹ حبیب کی جانب سے تینوں مقدمات میں عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے۔

عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے اور انہیں تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی گاڑی کو عدالت میں لانے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد جیمر والی گاڑی اور سیکیورٹی کی گاڑیاں زمان پارک پہنچی تھیں۔