پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی اس سال حج پر جائیں گے

May 30, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی اس سال حج پر جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم والدہ کے ساتھ جون کے دوسرے ہفتے میں حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف اور فخر زمان بھی حج کے لیے جائیں گے۔

دوسری جانب سابق کرکٹر و کوچ انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ حج ادا کریں گے۔