بپاشا باسو نے بیٹی کیلئے لگژری گاڑی خرید لی

May 30, 2023

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے اپنی بیٹی کیلئے نئی لگژری گاڑی خرید لی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ان کی بیٹی دیوی کی نئی گاڑی ہے، ان کی صاحبزادی دیوی باسو سنگھ 6 ماہ کی ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر بپاشا نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے خاوند کے ساتھ نئی گاڑی کی رونمائی کی اور کیک بھی کاٹا۔

اس لگژری گاڑی کی قیمت 90 لاکھ بھارتی روپے ہے۔