سونا فی تولہ 1700 روپے سستا

May 31, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1700روپے فی تولہ کی کمی ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1945 ڈالر سے بڑھ کر 1956ڈالر فی اونس ہو گئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1700روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 32ہزار 800روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 1458روپے کی کمی سے ایک لاکھ 99ہزار 588روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 2850روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔