انٹر بینک، ڈالر 5 پیسے تک سستا اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا

May 31, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5پیسے تک کی کمی،اوپن مارکیٹ میں مزید ایک روپے کا اضافہ،یورو کی قیمت 2.50روپے تک کم ہو گئی، پاؤنڈ کی قیمت ایک روپے تک بڑھ گئی، منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی سے 285.30 روپے سے کم ہو کر 285.25روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 285.70روپے پر برقرار رہی۔