امریکا: کیلی فورنیا کے شہر لانگ بیچ میں تیز دھار آلے سے حملہ، 5 افراد زخمی

May 31, 2023

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لانگ بیچ میں لوگوں پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں زخمی 4 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔

نازک حالت والے زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تیز دھار آلے سے حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی مار کر زخمی کر دیا اور گرفتار کر کے اسے بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔