عمران خان حکومت کے 3 وزراء نیب تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش

May 31, 2023

عمران خان حکومت کے 3 وزراء قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں 3 سابق وزراء فروغ نسیم، علی زیدی اور خالد مقبول صدیقی نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔

ذرئع کے مطابق نیب راولپنڈی آفس میں تینوں سابق وفاقی وزراء نے بیانات قلمبند کروائے ہیں۔