قومی گیمز کے دوران کھلاڑیوں میں لڑائی پر پی او اے کا نوٹس

June 01, 2023

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے قومی گیمز میں بعض کھلاڑیوں میں ہونے والی ہاتھا پائی کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی فیڈریشنوں کو انکوائری کرانے کی ہدایت کی ہے۔ پی او اے کے سکریٹری خالد محمود کے مطابق بدنظمی افسوس ناک ہے، متعلقہ فیڈریشنوں کو سات جون تک رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے جس کے بعد پی او اے ان کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لے گی، جبکہ اداروں کے ملوث کھلاڑیوں کے حوالے سے ان کے اداروں سے بھی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ قومی گیمز کے دوران رسہ کشی میں واپڈا، پولیس، ریسلنگ میں آرمی، واپڈا، جوڈو میں کے پی کے، بلوچستان جبکہ ٹیبل ٹینس میں واپڈا اور آرمی کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات رونما ہوئے تھے۔