محکمانہ پروموشنز کیلئے جامع میکانزم تشکیل دیا گیا، آئی جی

June 01, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے 62انسپکٹرز کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب ہوئی ۔ جس میں ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے گئے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس میں ہونے والے تمام پروموشن اور ویلفیئر اقدامات کا مقصد خلق خدا کی خدمت کیلئے سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمانہ پروموشنز کیلئے جامع میکانزم تشکیل دیا گیا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سپاہ اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوشاں ہیں اور اسی سلسلے میں ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کے لئے 82 لاکھ 80 ہزار روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔