• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس کے قریب ٹریفک وارڈن کا وائرلیس سیٹ لیکر فرار ہونیوالا ملزم گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)گورنر ہاؤس کے قریب ٹریفک وارڈن کا وائرلیس سیٹ لکر فرار ہونے والے موٹرسائیکل سوار کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا ۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ٹریفک وارڈن نے گورنر ہاؤس کے قریب تیز رفتاری اور خطرناک انداز میں موٹرسائیکل چلانے پر سوار کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے وارڈن کا وائرلیس سیٹ لے کر فرار ہو گیا۔
لاہور سے مزید