لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب کے جدید شہری منظرنامے کی تبدیلی میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے اہم ترقیاتی منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے سی بی ڈی لیک، سی بی ڈی واک اور سیکنڈ واک کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال، سینئر ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر، ڈائریکٹر انجینئرنگ عمر حیات سمیت نیسپاک اور کنٹریکٹرز کے سینئر نمائندگان بھی موجود تھے۔