• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقدی موبائل فون و دیگر قیمتی سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر سے) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ میں اظہار احمد سے 4 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹبی سٹی میں ذوالفقار علی سے 4 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں طارق محمود سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ جنوبی چھاؤنی میں ضیا الحق سے 3 لاکھ 35 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ستوکتلہ سے علی رضا ، مصطفی آباد سے محمد عثمان اور بلال احمد کی گاڑیاں جبکہ شالیمار سے محمد اکرم ، گرین ٹاؤن سے ساجد علی اور مسلم ٹاؤن سے نعمان احمدکی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید