جاپان میں رواں سال گرم ترین موسم بہار، درجہ حرارت 1.59 ڈگری بڑھ گیا

June 01, 2023

جاپان میں رواں سال گرم ترین موسم بہار ریکارڈ کیا گیا۔ جاپانی محکمہ موسمیات کےمطابق ملک میں مارچ سے مئی تک اوسط درجہ حرارت معمول سے 1.59 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ درجہ حرارت 1898ء کے بعد سے اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

ادھر موسمیاتی ماہرین خبردار کر چکے ہیں کہ گرین ہاؤس گیسز اور ایل نینو مل کر دنیا بھر میں درجہ حرارت کو بڑھا رہے ہیں۔