بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

June 01, 2023

ریاست کرناٹک میں بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ جمعرات کو جنوبی ریاست کرناٹک کے ضلع چمراج نگر کے بوگا پورہ گاؤں کے قریب گرا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارے کے دونوں پائلٹس حادثے میں محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے طیارہ کریش کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔