کراچی: ڈاکوؤں کو دیکھ کر دوڑنے والا شہری لٹنے سے بچ گیا

June 02, 2023


کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں شہری نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر دوڑ لگا دی جس سے وہ لٹنے سے بچ گیا۔

گلشنِ اقبال بلاک 6 میں شہری کی حاضر دماغی کام آ گئی اور وہ لٹنے سے بچ گیا۔

گزشتہ روز ہونے والی ناکام واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔

ویڈیو کے مطابق ایک شہری اپنے دوست کے گھر کی دہلیز پر کھڑا اپنے دوست سے بات چیت کر رہا تھا۔

اس دوران اس نے دوست سے پیسے لے کر جیب میں رکھے تو اسی وقت 2 ملزمان موٹر سائیکل پر وہاں پہنچ گئے۔

ڈاکو شہری کو لوٹنے کے لیے رکے تو شہری نے انہیں دیکھتے ہی مخالف سمت میں دوڑ لگا دی جبکہ شہری کے دوست نے گھر کا دروازہ بند کر لیا۔

ملزمان واردات میں ناکامی کے بعد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔