امریکی وزیرِ خارجہ سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے

June 03, 2023

فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہانٹونی بلنکن 6 جون سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ انٹونی بلنکن دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاض میں داعش کے خلاف لڑنے والے 80 ممالک کے اتحاد کے اجلاس میں بھی شامل ہوں گا۔