چیئرمین پی ٹی آئی کے زیرِ استعمال گاڑی واپس کرنے کا حکم

June 03, 2023

گاڑی کے مالک افتخار گھمن کو گاڑی واپس کی جائے، عدالت

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے زیرِ استعمال گاڑی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے گاڑی کی درخواستِ سپرداری 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

گاڑی کے مالک افتخار گھمن کی جانب سے کیس کی پیروی وکیل مرزا عاصم بیگ نے کی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کہا ہے کہ گاڑی کے مالک افتخار گھمن کو گاڑی واپس کی جائے، پولیس کو گاڑی مزید تفتیش یا فارنزک کے لیے درکار نہیں۔

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں تھانہ سی ٹی ڈی نے گاڑی قبضے میں لی تھی۔

جوڈیشل کمپلیکس میں گاڑی خراب ہونے کے بعد قبضے میں لی گئی تھی۔