ملک میں مردم شماری کا عمل متنازع ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

June 03, 2023

فائل فوٹو

امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں مردم شماری کا عمل متنازع ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےحافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مردم شماری کی تصدیق کا عمل خفیہ رکھا جا رہا ہے، ایک کروڑ 92 لاکھ کی گنتی کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی گنتی ساڑھے تین کروڑ سے زائد ہے، نادرا بھی یہ بتاتا ہے کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں دھاندلی کو عدالت میں چیلنج کریں گے، وڈیرے اور جاگیردار کراچی پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کسی ایک آدمی کو بھی نہ کم گنا جائے اور نہ ہی زیادہ، یہ ہمارے مینڈیٹ، نمائندگی اور ملازمتوں کا مسئلہ ہے، اگر اس پر ڈاکہ پڑے گا تو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہالیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کے کہنے پر اتنی جلدی کر رہی ہے،اب 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کا اعلان کیا ہے، اس جرم میں شامل سب کو عیاں کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے دھمکی دے کر کہا تھا وفاقی حکومت سے الگ ہو جائیں گے، بلاول کی پارٹی نے وہ حلقہ بندیاں کی جس کے نتیجے میں ووٹرز پر فرق پڑا۔