کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ

June 03, 2023

فائل فوٹو

سندھ حکومت نے کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کینجھر جھیل کو پرکشش سیاحتی مرکز بنانے کے لیے پُر عزم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاحتی مرکز پر سیاحوں کو تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کینجھر جھیل 24 کلو میٹر رقبے پر محیط ہے، کینجھر جھیل ریزورٹ کی تعمیر کے لیے مناسب جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہکینجھر جھیل ریزورٹ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا، جوملکی و غیرملکی سیاحوں کے لئے تفریح کا نیا مقام ہوگا۔

صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ یہ ریزورٹ روزگار، کاروبار، زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ ہوگا۔