فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

June 03, 2023

تصویر بشکریہ انسٹا گرام

عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا۔

تین کہانیوں پر مبنی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کے ٹریلر لانچ کی رنگا رنگ تقریب گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئی جس میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کی۔

اس فلم کی کہانی تین کہانیوں ’جن محل‘ ، ’پسوڑی‘ اور ’ایک سو تیئسواں‘ پر مبنی ہے جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں حرا، مانی، شہریار منور، رمشا خان، مہوش حیات، وہاج علی، زاہد احمد اور آمنہ الیاس شامل ہیں۔


خیال رہے کہ ’تیری میری کہانیاں‘ پاکستانی سینما میں پیش کی جانے والی سب سے بڑی اسٹارکاسٹ پر مبنی فلم ہے جو چار کہانی کاروں اور تین ہدایت کاروں کی جانب سے پیش کی جارہی ہے۔

اس فلم کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر، واسع چوہدری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاروں میں نبیل قریشی، ندیم بیگ اور مرینہ خان شامل ہیں۔