پروگرام کے دوران بلی کی اچانک انٹری پر سہیل احمد کا دلچسپ تبصرہ

June 03, 2023

فائل فوٹو

پاکستان ڈرامہ اور اسٹیج انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکار، میزبان اور کامیڈین سہیل احمد بلا شبہ طنز و مزاح میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے، حال ہی میں ان کے ایک فقرے نے محفل کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

گزشتہ دنوں لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں جاری جشن جون ایلیا کے پروگرام کے دوران اسٹیج پر ایک بلی کہیں سے آگئی۔

بلی کی یوں اچانک آمد اور آزاد گھومنے پر سینئر اداکار سہیل احمد نے حالیہ سیاسی صورت حال کے پس منظر میں طنز و مزاح سے بھرپور فقرہ کسا کہ ہال میں موجود ہر ایک شخص اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکا۔

اس موقع پر سینئر اداکار نے بلی کو آزادانہ انداز میں ٹہلتے ہوئے دیکھ کر اسے پی ٹی آئی کارکنان سے تشبیہ دیتے ہوئے اپنے حس مزاح کا بھرپور استعمال کیا اور پنجابی زبان میں برجستہ کہا کہ ’میرا خیال ہے یہ بلی آزاد پھر رہی ہے، اس نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے‘۔

سینئر اداکار کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اب تک اسے 53 ہزار 600 سے زائد مرتبہ دیکھا اور پسند کیا جاچکا ہے۔