ایران کا پاکستان اور بھارت سمیت خلیجی ملکوں کیساتھ نیول الائنس بنانے کا منصوبہ

June 03, 2023

فائل فوٹو

ایرانی نیوی کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شہرام ایرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کا خلیجی ممالک کے ساتھ نیول الائنس بنانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیول الائنس میں سعودیہ، یو اے ای، بحرین، قطر، عراق، پاکستان اور بھارت شامل ہوں گے۔

ایرانی نیوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ علاقائی ممالک نے سمجھ لیا ہے تعاون میں ہی سلامتی ہے۔