• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ منورہ ریجن میں 11 کروڑ ٹن نایاب معدنیات اور یورینیم دریافت

فوٹو: ایس پی اے
فوٹو: ایس پی اے

سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں 11 کروڑ ٹن نایاب معدنیات اور یورینیم دریافت کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جنرل کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے اس دریافت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے اگست میں دورہ فرانس کے دوران مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔

سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے عالمی منڈیوں کے استحکام میں ایک مؤثر شراکت دار کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پرامن جوہری پروگرام کو خفیہ ٹھکانوں یا پہاڑوں کی گہرائیوں میں قائم تنصیبات میں ترقی نہیں دے رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید