سارہ علی خان کو نقل اتارنے والی ویڈیو بھاگئی

June 03, 2023

کولاج فوٹو اسکرین شاٹ/سوشل میڈیا

ابھرتی ہوئی بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کو سوشل میڈیا انفلوئنسر کی جانب سے اُن کی نقل اتارنے والی ویڈیو بھاگئی۔

سارہ اس وقت اپنی نئی فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران انہوں نے اپنے حالیہ دورہ کلکتہ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

یہی نہیں بلکہ سارہ علی خان سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اور فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وہ اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جن میں اکثر وہ ٹور گائیڈ دکھائی دیتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہیں اور یہ مقام کس وجہ سے مشہور ہے۔

ان کی اسی ویڈیو کی نقل ایک مواد تخلیق کار فنکارہ دھرنا درگا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ویڈیو میں انہیں سارہ علی خان کی طرح ہی اپنے دیکھنے والوں کو ہاتھ جوڑ کر مخاطب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


سارہ علی خان کو درگا کی ویڈیو اتنی پسند آئی کہ انہوں نے اسے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’انہیں یہ پسند آئی۔‘