بھارت میں ٹرین حادثے پر شاہد آفریدی کا اظہار افسوس

June 03, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے تحریر کیا کہ بھارتی شہر بالاسور میں انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ میں اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں اور زخمیوں سے اظہارِ افسوس کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں تین ٹرینوں کے درمیان تصادم کی نتیجے میں 280 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔