پی ٹی آئی والے ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، مولانا عطا الرحمان

June 03, 2023

جمیعت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔

ہنگو میں شمولیتی پروگرام سے خطاب میں مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی نے اپنے ہاتھوں سے خود کو ذلیل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ایک ایک کرکے کارکن جدا ہو رہے ہیں۔

جے یو آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے ملک میں خانہ جنگی چاہتے تھے، ہمارا مقصد ملک کو تقسیم اور انتشار سے بچانا ہے۔