اشیائے صرف کے نرخوں میں کمی کا سہرا پی ڈی ایم کے سر ہے‘ فائزہ رشید

June 04, 2023

پشاور ( وقائع نگار) قومی وطن پارٹی کی صوبائی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ اشیائے صرف کے نرخوں میں کمی کا سہرا پی ڈی ایم کے سر ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عام آدمی کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں قائد قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاؤ نے انھیں مہنگائی کی صورتحال سے آگاہ کردیا تھا جس کی روشنی میں انھوں نے مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو سہولت دینے کیلئے اقدامات کئے کیونکہ عمران نیازی اینڈ کمپنی نے ملک میں اور خاص کر معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کی تاریخ انسانی میں بھی مثال نہیں ملتی ۔ عمران نیازی اینڈ کمپنی تمام بحرانوں کی ذمہ دار ہے، تاہم پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے رہے گی اور اسے صحیح معنوں میں ایک مکمل جمہوری ، اسلامی اور فلاحی ریاست بنائے گی ۔