موٹر ویز پر ایم ٹیگ صارفین کیلئے ایکسپریس لینز متعارف

June 04, 2023

—فائل فوٹو

موٹر ویز پر ایم ٹیگ صارفین کے لیے خودکار ایم ٹیگ گڈ بیلنس یعنی ایکسپریس لینز متعارف کروا دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اس نئے اقدام کے بعد اب کم بیلنس اور بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو صرف کیش لین استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

خود کار ایم ٹیگ لینز میں کیش یا کریڈٹ کارڈ کی سہولت موجود نہیں ہو گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم ٹیگ گڈ بیلنس یا ایکسپریس لینز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔