پرویز الہٰی کو جیل منتقل کر رہے ہیں، اینٹی کرپشن

June 04, 2023

پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن کےترجمان نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اب سے کچھ دیر میں جیل منتقل کردیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق پرویز الہٰی کیس میں آج کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ بھی دیگر فیصلوں کی طرح حقائق کے برعکس ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی کے خلاف کرپشن اور ناجائز بھرتیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ اینٹی کرپشن نے کیس میں آج عدالت کو ٹھوس ثبوت فراہم کیےتھے۔

ترجمان نے کہا کہ آج کے عدالتی فیصلے میں بہت سے سقم موجود ہیں۔