ماسکو میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ پاکستان روس سے تیل اور گیس کی فراہمی کی توقع رکھتا ہے، پاکستان روس کے ساتھ رابطے میں ہے۔
روسی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن اہم منصوبہ ہے، ہم کسی مرحلے پر اس کی طرف واپس آئیں گے۔
فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ پائن لائن پر کام ہو رہا ہے، روس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش نے ظاہر کیا ہے کہ توانائی کے وسائل کی ترسیل کے مختلف راستے ہونے چاہئیں، ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ترسیل کے مختلف راستے ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، اقتصادی تعاون کے میکنزم پر پیش رفت سے یہ منصوبہ دونوں ممالک کا تاریخی معاہدہ بن جائے گا۔