• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا فیصلہ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جدید نظام متعارف کروانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے سالڈ ویسٹ سے توانائی بنانے پر جامع لائحہ عمل تجویز کرنے کےلیے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس جدید ٹیکنالوجی اور عالمی تجربات کی روشنی میں سفارشات مرتب کرے گی۔

وزیراعظم نے مجوزہ ٹاسک فورس میں نجی شعبے اور بین الاقوامی شہرت کے ماہرین کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ سے توانائی پیدا کرنے سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ایک بہتر نظام سے کاربن فٹ پرنٹ میں بھی خاطر خواہ کمی ممکن ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے توانائی کے ماحول دوست قابل تجدید ذرائع استعمال میں لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، علی پرویز ملک، اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیران رانا ثنااللّٰہ اور محمد علی سمیت متعلقہ اداروں کے حکام اجلاس میں مومجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید