• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 12 سالہ لڑکے کی کرنٹ سے ہلاکت یا قتل؟ زیادتی و تشدد کے شواہد سامنے آ گئے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، موچکو سے کرنٹ لگنے سے ہونے والی 12 سال کے لڑکے کی ہلاکت کے حوالے سے پولیس سرجن کا مؤقف سامنے آ گیا۔

پولیس سرجن کے مطابق لاش سے ملنے والے شواہد جنسی زیادتی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بچے کی موت مشکوک ہے، سیمپلز جمع کر لیے گئے ہیں۔

پولیس سرجن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ناردرن بائی پاس شیدہ فیروز گوٹھ کے قریب گھر سے 12 سالہ منور ولد انور کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی ہلاکت کرنٹ لگنے سے بتائی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید