باوقارمعاشرے کیلئے اجتماعی سوچ کو فروغ دینا ہوگا‘ علی احمد لانگو

June 05, 2023

کوئٹہ( پ ر)نیشنل پارٹی کے رہنماؤںنے کہاہے کہ پارٹی بلاتفریق عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے ہمارا فلسفہ انسانیت اورخدمت ہے پارٹی قائدڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی طویل سیاسی جدوجہد عوامی خدمت کی عملی مثال ہے ان خیالات کااظہارمرکزی کمیٹی کے رکن نیاز بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو آغا زین شاہ ورکنگ کمیٹی کے ممبر انیل غوری نے پولٹری فارم پشتون باغ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہاکہ سیاست فرد کو انفرادی عمل سے نکال کر اجتماعی سوچ و فکر کو پروان چڑھانے کا ذریعہ بنتا ہے جس سے باوقار سماج کی تشکیل ممکن ہے کرسچن کمیونٹی کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم کو مضبوط و منظم کرنا ہوگا کیونکہ نیشنل پارٹی عام آدمی کی جماعت ہے اس موقع پر شہباز گل اعجاز مسیح عمران عنایت چوہدری سموئیل نے بھی خطاب کیا۔