کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیوسے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھاسکیں کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسڑی نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں کم از کم تین ماہ کی توسیع ضروری ہے تاکہ تاجر برادری اپنے گوشوارے باآسانی جمع کرواسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مختلف وجوہات اورمسائل کی وجہ سے بہت سے تاجر بروقت اپنی ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواسکتے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں تین ماہ کی توسیع سے نہ صرف تاجر برادری کو سہولت ملے گی بلکہ پرائیویٹ پبلک سیکٹر کے متعلق ایک انتہائی مثبت سگنل بھی جائے گا۔